لبنان اور شام کے دورے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کے ایلچی علی لاریجانی تہران واپس پہنچ گئے
تہران ( انٹرنیشنل ڈیسک ) لبنان اور شام کے دورے کے دو دن بعد ایرانی سپریم لیڈر کے ایلچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی تہران واپس پہنچ گئے عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ذرائع نے واضح کیا کہ یہ دورہ شام کے صدر بشار الاسد کو اسرائیلی دھمکیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے کیونکہ لاریجانی کو سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خصوصی ایلچی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا.
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اس سرکاری مشن پر لاریجانی نے پہلے شام کا دورہ کیا پھر لبنان کا رخ کیا تاکہ ایران کا سیاسی سلامتی کا پیغام پہنچا سکے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اس دورے میں اہم ملاقاتیں شامل تھیں جن میں شام کے صدر بشار الاسد اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ دو ملاقاتیں ہوئیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ میں سابق سفارت کار عبدالرضا فرجی راد نے کہا کہ لاریجانی نے جو پیغام پہنچایا وہ ابھی تک پراسرار ہے کیونکہ اس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں تاہم وہ اس مشن کے لیے لاریجانی کے انتخاب کو اہم سمجھتے ہیں ایک ایسی چیز جو اس پیغام کی انتہائی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے.
انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ لبنان میں جنگ میں اضافے کے باوجود مذاکرات جاری ہیں جن میں روس اور امریکہ دونوں شریک ہیں انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل نے شام کو دھمکی دی اور اطلاعات کے مطابق شام اور لبنان کو ملانے والی سڑکوں کو منقطع کرنے کا اعلان کیا جس کے ذریعے شامی امداد لبنان تک پہنچائی جاتی ہے اسی لیے اسرائیل کے نمائندے نے ماسکو کا دورہ کیا اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس نے شام کو لبنان سے جوڑنے والی سڑکوں کو منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اسی طرح کی درخواست روسیوں سے صدر اسد پر دبا ڈالنے کے لیے کی گئی.
فرجی راد نے انکشاف کیا کہ لاریجانی کے دورے کے مقاصد میں ایران کا پیغام پہنچانا اور شام کی پوزیشن کا جائزہ لینا تھا جہاں تک لبنان کا تعلق ہے علی لاریجانی نے لبنانی حکام کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی، جس میں لبنانی حکومت کے موقف کے لیے ایران کی حمایت پر زور دیا جو فوری جنگ بندی کی خواہاں ہے. فرجی راد نے نجیب میقاتی کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کو لبنان کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے کہا کہ ایران لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، بلکہ وہ صرف حزب اللہ کو حمایت فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ تہران لبنانی حکومت کے فیصلوں کو کمزور کرنا نہیں چاہتا بلکہ ان کی حمایت اور اتفاق کرتا ہے .
فرجی راد نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہ بنیادی طور پر امن کے حصول پر توجہ مرکوز کرتا ہے ایران، شام کو اسرائیل کی دھمکیوں کے تناظر میں، ان خطرات کے طول و عرض کا مطالعہ کرنا اور ان کی سنجیدگی کا تعین کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ لاریجانی کو ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کی حیثیت کی وجہ سے پیغام پہنچانے کے لیے منتخب کیا گیا تھا ایرانی سفارت کار نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ لاریجانی کو اس طرح کا مشن سونپا گیا ہے.