1500 روپے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 نومبر کو ہوگی ، پہلی انعامی رقم 30لاکھ روپے ہوگی

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک ) سال 2024 کے شیڈول کے مطابق 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی بلیٹنگ 15 نومبر بروز جمعہ کو ہوگی۔15سو کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں، تیسرے انعامات جیتنے والے افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ وہ اسے محفوظ تصور کرتے ہیں، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔