اسلام آباد : ( کامرس ڈیسک ) حکومت نے سردی سے پہلے ہی عوام پر گیس بم پھینک دیا، ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے پہلے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے تھی جو اب بڑھ کر 254 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اوگرا نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 999 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے، اکتوبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے کا تھا، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین نومبر کے لیے کیا گیا ہے۔