غزہ میں شہدا کی تدفین کے لیے تابوت اور کفن ختم، فلسطینی وزارت صحت نے لوگوں سے کوئی بھی کپڑا عطیہ کرنے کی اپیل کردی
غزہ ( انٹرنیشنل ڈیسک ) اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تباہ حال فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے کفن تک نہیں مل رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بے گناہ فلسطینی عوام پر پے سر پے اسرائیلی حملوں میں مزید شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے، شہیدوں کو دفنانے کیلئے تابوت اور کفن کم پڑ گئے۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے درجنوں افراد کی لاشیں سڑکوں اور ملبے تلے بکھری پڑی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش کا کہناتھا کہ بہت سے زخمی ہماری آنکھوں کے سامنے دم توڑ چکے ہیں اور ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکے، انہوں نے لوگوں سے کوئی بھی کپڑا عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔اسرائیل فوج نے گزشتہ48گھنٹوں میں ایک سو پندرہ فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے بھی سہولیات میسر نہیں۔صہیونی فورسز نے شمالی غزہ کوچھانی بنادیا۔ امداد کی ترسیل بند اور خوراک اور دوائیں ختم ہوگئیں۔اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے جاری حملوں کے باعث امدادی ٹیمیں ان لاشوں اور زخمیوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔