ایسی کسی بھی صورتحال کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی پہلے سے تیار ہے، گفتگو
واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکا کے صدارتی انتخابات میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، کاملا ہیرس کو خدشہ ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نتائج سے قبل جیت کا دعوی کرسکتے ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ نے قبل از وقت جیت کا دعوی کیا تو اسے فوری چیلنج کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی صورتحال کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی پہلے سے تیار ہے، ہماری ساری توجہ ٹرمپ کو ہرانے پر ہے، ٹرمپ اپنے حامیوں کو پہلے بھی حملے کیلئے اکسا چکے ہیں، یہ سنجیدہ معاملہ ہے، کپیٹل ہل حملے میں کئی افراد کی جان جا چکی ہے۔