انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر تگڑا ہو گیا

کراچی ( کامرس ڈیسک ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر تگڑا ہو گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربینک میں 15پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر277.75روپے سے کم ہو کر 277.60روپے ہو گئی اسی طرح 31پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر279.06روپے سے گھٹ کر 278.75روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں56پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قدر302.61روپے سے گھٹ کر 302.05روپے ہو گئی اسی طرح 88پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 363.63روپے سے کم ہو کر 362.75روپے پر آ گئی۔