افغانستان ، صوبہ غزنی میں دھماکے سے 3 بچے جاں بحق ، 3 افراد زخمی

کابل ( انٹرنیشنل ڈیسک ) افغانستان کے صوبے غزنی میں دھماکے سے 3 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس نے بیان میں بتایا کہ یہ دھماکا گزشتہ روز ضلع قرہ باغ میں اس وقت پیش آیا جب جب بچے آلو کے فارم پر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوائس پھٹنے سے سے3بچے موقعے پر ہی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے رپورٹ میں بتایا کہ جنگ سے متاثرہ افغانستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کے دھماکوں میں 292 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔