یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے، روس

اقوام متحدہ ( انٹرنیشنل ڈیسک ) روس نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو اپنے لئے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ تاس کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ کسی بھی علاقائی ترتیب میں نیٹو میں یوکرین کی شمولیت روس کے لیے قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
مغربی ممالک کی درخواست پر یوکرین کی صورتحال پر غور کے لئے بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں روسی سفیر نے کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو کسی بھی امن منصوبے یا ثالثی کے اقدامات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ روس کی سلامتی کو درپیش خطرات یوکرین کی فوجی طاقت کو ختم کئے بغیر اور اسے غیر فعال کئے بغیر ختم نہیں کئے جا سکتے۔