خواتین کی پبلک مقامات پر ویڈیو بناکر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نے بغیر اجازت پبلک مقامات پر ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو  گرفتار کرلیا، ملزم پرینک ویڈیوکے ذریعے خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔

خواتین سے غیراخلاقی حرکات، اسلحہ کے زور پر گالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیا پر اپنا چینل بنا رکھا ہے۔

ایس پی صدر عبدالوہاب کے مطابق ملزم پرینک ویڈیو اور شہرت حاصل کرنے کے لئے مختلف پبلک مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں