واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمے دار کے مطابق اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کو ایسی کوئی ضمانت پیش نہیں کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
یہ بات امریکی نیوز چینل نے مذکورہ ذمے دار کے حوالے سے بتائی ہے۔امریکی ذمے دار کا مزید کہنا تھا کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ آیا اسرائیل 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کا ایک سال پورا ہونے کا موقع ایران پر حملے کے لیے استعمال کرے گا۔