اہلیہ نے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں طلاق کی درخواست جمع کرائی تھی، چینی میڈیا
بیجنگ(این این آئی)عدالت کی جانب سے طلاق کی درخواست مسترد کرنے پر شوہر اپنی بیوی کو کمرہ عدالت سے کندھے پر اٹھا کر باہر فرار ہونے لگا جس کے بعد اس کی مشکل میں اضافہ ہوگیا۔چینی ویب سائٹ کے مطابق واقعہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کی ایک عدالت میں پیش آیا جب چن نامی خاتون اور اس کا شوہر لی جن کی شادی کو 20 برس گزر چکے ہیں، اہلیہ کی جانب سے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں طلاق کی درخواست جمع کرائی گئی۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں چن نے گھریلو تشدد کو وجہ بتاتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کا رشتہ مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔ چن کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر انہیں نشے کی حالت میں تشدد کا نشانہ بناتا ہے تاہم عدالت کی جانب سے طلاق کی منظوری نہیں دی گئی کیونکہ انہوں نے دعوی کیا کہ جوڑے کے درمیان تاحال ایک گہرا جذباتی رشتہ ہے، عدالت نے میاں بیوی کو تجویز پیش کی کہ دونوں میں صلح اب بھی ممکن ہے۔ چن کا شوہر لی اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے حق میں نہیں تھامگر فیصلے سے غیر مطمئن خاتون نے کیس کی دوبارہ اپیل کی اور چند روز بعد کیس کی سماعت دوبارہ ہوئی۔ مقدمے کی دوسری سماعت کے دوران لی جذباتی طور پر غیر مستحکم ہو گیا، اور اپنی اہلیہ کو اچانک کندھے پر لاد کر کمرہ عدالت سے باہر بھاگنا چاہا۔ چن نے خوف سے چیخنا شروع کر دیا تھا۔عدالت کی سیکیورٹی گارڈز نے لی کو فرار ہونے سے روکا اور اس کی سرزنش بھی کی۔ بعد ازاں 12 ستمبر کو لی نے معافی نامہ تحریر کیا جس میں اس نے اپنی حرکات کا اعتراف کرتے ہوئے دوبارہ اس طرح کا رویہ نہ دہرانے کا وعدہ کیا۔لی کا کہنا تھا کہ مجھے اب اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔ میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ میں آئندہ کبھی یہ غلطی نہیں دہراں گا۔ بالآخر عدالتی ثالثی کے تحت جوڑے نے ایک دوسرے کو طلاق نہیں دی۔ چینی اہلیہ نے اپنے شوہر کو ازدواجی ذمہ داری نبھانے کا ایک اور موقع دے دیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
موسم سرما کی آمد: پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل
فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے.علی امین گنڈا پور
اب چُپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم لوگوں نے اقتدار میں نہیں آنا
ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا. امریکی ذرائع ابلاغ کا دعوی
سپین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 95افراد ہلاک، آمد و رفت متاثر
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے 4 ماہ کیلئے شکار پر سے پابندی اٹھالی
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا
پنجاب یونیورسٹی طلبہ تنظیموں میں جھگڑا، چیف سکیورٹی آفیسر کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا
آئندہ احتجاج حتمی اور آخری ہوگا، شیر افضل مروت