امریکا کی 3 پانسہ پلٹ ریاستوں میں ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ

نیویارک : ( انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکا کی تین پانسہ پلٹ دینے والی اہم ریاستوں میں صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن بہتر ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جریدے نیویارک ٹائمز اور سائینا کالج کے سروے میں ایری زونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ کی مقبولیت کملا س قدرے بہتر نظر آتی ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات سے 6 ہفتے قبل جاری کیے گئے اس نئے سروے کے نتائج کے مطابق ریاست ایری زونا میں کملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد، جارجیا میں 45 فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں 47 فیصد رہی۔

سروے کے نتائج کے مطابق مقبولیت کے اعتبار سے ڈونلڈ ٹرمپ ایری زونا میں 50 فیصد، جارجیا میں 49 فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں بھی 49 فیصد کے ساتھ کملا ہیرس سے آگے نظر آئے۔

امریکی انتخابی سیاست میں تینوں ریاستوں کو پانسہ پلٹنے والی ریاستیں سمجھا جاتا ہے جبکہ تینوں ریاستوں میں گزشتہ ہفتے کیے گئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہونے جا رہا ہے۔