غزہ: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) حماس کے ترجمان نے کہا کہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کیخلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے اور وہ خیریت سے ہیں۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے اسرائیل کے یحییٰ سنوار سے متعلق جھوٹے پراپیگنڈے پر ردعمل میں کہا کہ اسرائیل جھوٹا پراپیگنڈا کررہا ہے تاکہ فلسطینیوں کے حوصلے پست کئے جاسکیں، عظیم فلسطینی قوم اس جھوٹ اور فریب کا شکار نہیں ہوگی۔
خالد قومی نے مزید کہا کہ غزہ میں حماس کی عسکری اور سیاسی قیادت پوری طرح رابطے میں ہے اور رابطہ منقطع ہونے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔