اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا جس کے بعد کاروبار اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 54 پیسے ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اگست میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے کم ہوا، جولائی کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 74 پیسے کا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔