آئی ایم ایف دبائو کے باعث تاجر دوست اسکیم واپس نہیں ہوگی، ایف بی آر ذرائع

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) آئی ایم ایف کے دبائو کے باعث تاجر دوست اسکیم واپس نہیں لے سکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر ذرائع نے بتایاکہ ملک بھر میں 32لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور اسکیم کے تحت اب تک 64ہزار تاجروں نے رجسٹریشن کرائی، صرف 200سات تاجروں نے معمولی ٹیکس دیا ہے۔حکام نے کہاکہ تاجروں کا آسان ٹیکس ریٹرن فارم کا مطالبہ پورا کر دیا ہے۔

حکام نے کہاکہ ملک میں 9ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری یا ٹیکس گیپ ہے جبکہ پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9 فیصد سے کم ہے ۔