حسینہ واجد کی بنگلہ دیش واپسی مزید مشکل ہو گئی

ڈھاکہ(این این آئی )بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مزید 6 مقدمات درج کر لیئے گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق حسینہ واجد کے خلاف درج ہونے والے نئے کیسز میں قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات شامل ہیں۔ شیخ حسینہ واجد پر مقدمات کی تعداد 28 ہو گئی ہے ، ان میں 23 قتل کے مقدمات شامل ہیں ، سابق وزیراعظم کی بیٹے ، بیٹی اور بہن کو شریک ملزم بنایا گیاہے ۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو ملک میں مظاہروں میں شدت آنے کے بعد حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئیں تھیں جبکہ ہنگاموں میں 400 سے زائد جانیں گئیں ، احتجاج کا سلسلہ بنگلہ دیش کے 26 سے زائد شہروں میں پھیل چکا تھا ۔بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم ہو چکی ہے اور اصلاحات کا اعلان کر دیا گیاہے ، اصلاحات مکمل ہونے پر نئے الیکشنز کروانے کا اعلان کیا جائے گا ۔