سونے کی قیمت میںمزیداضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 256 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 2461 ڈالر فی اونس ہے۔