امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد

امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے دلی نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں،جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے،انٹونی بلنکن کا پیغام

واشنگٹن( انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکہ ،پاکستان سمیت پوری دنیا میں رہنے والی پاکستانیوں کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی ہے، امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے دلی نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں،اپنے مبارکباد کے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ہمارے دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔
میری طرف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد ہو۔جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے۔امریکی وزیر خارجہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ آنے والے سالوں میں ہم امریکا پاکستان شراکت داری کو وسعت دیتے ہوئے اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کیلئے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔
آنے والے سالوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دیں گے۔دریں اثناءپاکستان کے78ویں یوم آزادی پر امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں امریکی سینیٹر نے کہا میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔ پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونے پر خوشی ہے۔77 سال میں امریکا اور پاکستان کے عوام نےدوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے۔
امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں امریکا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں میرے لئے یوم آزادی کی خوشیوں میں شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔خیال رہے کہ پاکستان بھر میں آج 77ویں یوم آزادی کا جشن منایا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ملک بھر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے جہاں ہر ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔
پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔مختلف شہروں میں رات گئے 12 بجتے ہی یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مینارِ پاکستان لاہور پر فائر ورکس دیکھنے کیلئے ہزاروں شہری جمع ہوئے۔