ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 37 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 430 ڈالر ہے۔