بنگلہ دیش میں پولیس کی عدم موجودگی سے شہروں میں لوٹ مار

ڈھاکا(این این آئی )بنگلادیش میں حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت فرار ہونے کے بعد رونما ہونے والی صورتحال کے باعث معمولات زندگی تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے بعض شہروں میں حالات معمول پرآنے لگے ہیں، اسکول اور فیکٹریاں کھل گئیں ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں پولیس کی عدم موجود گی سے بڑے پیمانے پر لوٹ مارجاری ہے ۔

علاوہ ازیں عوام سے اپیل پر فوج نے شہریوں سے ہنگامی صورتحال میں قریبی فوجی کیمپوں سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور اس ضمن میں ہیلپ لائین نمبر بھی جاری کردیا گیا ہے۔بندرگاہ کی سرگرمیاں معمول پر آنے کے باوجود درآمد اور برآمدی سامان کی ترسیل میں کمی ہے شاہراہیں غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے درآمد کنندگان کا متعدد بندرگاہوں پر سامان کلیئر کرنے سے گریزاں ہے۔ جبکہ پیسے کی سپلائی میں خلل کے باعث اے ٹی ایم میں کیش ختم ہوگئے۔ بنگلہ دیش بینک نے کل زبانی طور پر بینکوں سیایک لاکھ روپے سے زیادہ کی نقد رقم نکالنے کی اجازت نہ دینیکی اپیل کی۔