ملک میں فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپےکم ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپےکمی سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونےکی قیمت میں 500 روپےکی کمی ہوئی تھی۔دس گرام سونےکا بھاؤ 429 روپےکم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 393 ڈالر ہے۔