اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا، ایران

تہران (این این آئی)ایرانی فوج نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے تہران میں شہید ہونے والے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسمعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حماس رہنماکو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسمعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے شارٹ رینج پروجیکٹائل استعمال کیا گیا۔بیان کے مطابق پروجیکٹائل میں 7 کلو وزنی وار ہیڈ استعمال کیا گیا۔یاد رہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے سامنیآنے والے اس بیان سے قبل برطانوی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے لیے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایرانی ایجنٹوں کی مدد سے بم نصب کروایا۔