زرمبادلہ کے ذخائر 75ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.39ارب ڈالر ہوگئے،سٹیٹ بینک

اسلام آباد(این این آئی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 75ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.39ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 26جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.10ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.28ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 75 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔