اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں اور تدفین دوحہ میں ہوگی

تہران(این این آئی)حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ جمعرات کوتہران میںادا کی جائے گی اور بعد ازاں میت دوحہ روانہ کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں جمعرات کی صبح نماز جنازہ کے بعد میت قطر کے دارالحکومت دوحہ لائے جائے گی اور جمعے کے روز ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔