لاہور( این این آئی)مارکیٹ میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی۔کمپنیوں نے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کی فراہمی میں کمی کر دی ہے ۔بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کی قیمت میں 10ہزار روپے تک کا خودساختہ اضافہ کردیا گیا ۔
کمپنیوں نے 33500میں میٹر فروخت لیا، مافیا نے سٹاک لے کر قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا،شہر میں پرائیویٹ افراد نے 43000روپے تک میٹرز کی قیمت وصول کرنا شروع کر دی۔10ہزار روپے اضافی وصول کرنے کے باوجود 2 سے3 ہفتے میٹرز کی فراہمی نہیں ہو سکی ۔ میٹرز کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے زیرالتوا ء کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔لیسکو نے سٹاک ختم ہونے پر صارفین کو میٹرز کی خریداری کے لئے این او سی جاری کئے۔