کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن فائنل کرنے پر سزا اور جرمانہ ہوگا،ترمیمی ایکٹ جاری

اسلام آبا د(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ جاری کردیا جس کے مطابق ترمیمی سیلز ایکٹ کے تحت ٹیکس فراڈ کی تحقیقات اور اس سے نمٹنے کیلئے ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا گیاہے۔ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق جان بوجھ کر کم ٹیکس ظاہر کرنا، جھوٹی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا، غلط دستاویزات کا چھپانا یا ٹیکس ریونیو کو نقصان کا باعث بننے والی دستاوایزات کی فراہمی ٹیکس فراڈ کے زمرے میں آئیگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جان بوجھ کر غلط دستاویز فراہم کرنے والے شخص پر 25 ہزار روپے یا سالانہ چوری شدہ ٹیکس کی رقم کا 100فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا، اسے اسپیشل جج قید کی سزا بھی دے سکے گاجو 5 سال تک ہو سکتی ہے جب کہ ایک ارب روپے تک ٹیکس چوری کی صورت میں قید کی سزا 10سال تک ہوگی۔