فلپائن میں وین اورمسافربس کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے11افراد ہلاک

چھوٹی وین14 افراد سوار تھے‘تین زخمی حالت میں ہسپتال منتقل‘بیس کا ڈرائیور اور معاون بھی شدید زخمی

منیلا( انٹرنیشنل ڈیسک ) فلپائن میں وین اورمسافربس کے ٹکرانے سے جنازے سے گھر لوٹنے والے ایک ہی خاندان کے 11 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حادثہ صوبہ کاگیان میں ابلوگ میونسپلٹی کے ایک چوراہے پر پیش آیا. پولیس نے بتایا کہ مسافر چھوٹی وین14 افراد کو لے کر ایک اہم شاہراہ کے ایک چوراہے پر پہنچی جہاں اس کی بس کے ساتھ ٹکر ہوگئی پولیس میجر انتونیو پلاٹاﺅ نے بتایا کہ وین میں سوار صرف 3 افراد زندہ بچے ہیں.
انہوں نے کہا کہ مسافر بس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ڈرائیور اور کنڈکٹر کو شدید چوٹیں آئیں اور 23 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں پولیس کیپٹن جون ٹوریو نے بتایا وین کا ڈرائیور اس علاقے سے اچھی طرح واقف نہیں تھا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک ہائی وے کے قریب پہنچ رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ قدرتی طور پر، جب آپ کسی ہائی وے کے قریب پہنچتے ہیں تو گاڑی کی رفتار کم کردیتے ہیں یاد رہے کہ فلپائن میں جان لیوا سڑک حادثات عام ہیں، جہاں ڈرائیور اکثر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، گاڑیوں کی حالت خستہ ہوتی ہے یا وہ اوور لوڈ ہوتی ہیں.