ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 278.38 روپے ہوگیا

کراچی(این این آئی)ا سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 278.38 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہو کر 280.35 روپے کا ہو گیا، اسی طرح یورو 4.23 روپے مہنگا ہو کر 301 روپے، برطانوی پانڈ 4.75 روپے اضافے سے 355.70 روپے، امارتی درہم 32 پیسے اضافے سے 75.93 روپے اور سعودی ریال 42 پیسے مہنگا ہو کر 74.10 روپے کا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں حکومت کے ملٹی لیٹرن انفلوز کی مد میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، سٹیٹ بینک کے ذخائر 49.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.39 ارب ڈالر ہوگئے ، دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 12.80 کروڑ ڈالر کمی سے 5.18 ارب ڈالر رہ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ترنول جلسہ گاہ سے بڑی گرفتار واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ملکی مجموعی ذخائر 36.60 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.57 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔