نئی دہلی (این این آئی) بھارت سے رواں سال تقریبا 4,300کروڑ پتی ملک چھوڑکردیگر ممالک منتقل ہو رہے ہیں جن میں سے ایک قابل ذکر تعداد متحدہ عرب امارات منتقل ہوگی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ سال 5100بھارتی کروڑ پتی بیرون ملک منتقل ہوئے۔بین الاقوامی سرمایہ کاری مائیگریشن ایڈوائزری فرم ”ہینلے اینڈ پارٹنرز ”کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت سالانہ ہزاروں کروڑ پتیوں کو کھو رہاہے اوران میں سے بہت سے لوگ متحدہ عرب امارات کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران بھارت کی مجموعی دولت میں 85فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم فی کس آمدنی میں کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا۔متعدد رپورٹوں کے مطابق بھارت دنیا کا سب سے زیادہ غیر مساوی ملک ہے جہاں امیر اور غریب کے درمیان معاشی خلیج پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ رہی ہے۔ہینلے کی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 128,000کروڑ پتی 2024میں نقل مکانی کریں گے جن میں سے زیادہ تر متحدہ عرب امارات اور امریکہ منتقل ہوں گے۔بھارتی کروڑ پتی اپنے تحفظ، مالی اور ٹیکس فوائد، ریٹائرمنٹ کے امکانات، کاروباری مواقع، سازگار طرز زندگی، بچوں کیلئے تعلیمی مواقع، صحت کی دیکھ بھال کے نظام اور مجموعی معیار زندگی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر نقل مکانی کررہے ہیں ۔
دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، صدر بیلا روس سرکاری دورہ مکمل کرکے واپس روانہ
دھرنا ایک تحریک ہے،عمران خان کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا،علی امین گنڈا پور
پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں: آرمی چیف
کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے : چیف کمشنراسلام آباد
بشریٰ بی بی نے پارٹی اور صوبائی حکومت کو ٹیک اوور کرلیا، گورنر خیبرپختونخواہ
افغان شہری این اوسی کے بغیر31 دسمبرکے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے: نقوی
ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا، بیرسٹرسیف
بیلاروس کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے
سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار
مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی، من گھڑت ہیں: سکیورٹی ذرائع