11 ماہ کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ 46 کروڑ ڈالررہا، اسٹیٹ بینک

کراچی (این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران جاری کھاتے کو 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے11 ماہ میں جاری کھاتے کو 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جاری کھاتے کو 3 ارب 76 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق مئی 2024 میں جاری کھاتہ کو 27 کروڑ روپے کا خسارہ درپیش رہا، جبکہ اپریل میں جاری کھاتہ 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔