پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے صنعتوں کے لئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کردی ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعدنئی قیمت 258روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی،یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی،اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی اقدام کیا اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی۔صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔