کم سےکم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپےکردی گئی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید متاثر ہورہی ہے، اسی لیے بجٹ میں مزدور کی کم سے کم اجرت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔