پنشن میں بڑےاضافے کی منظوری

اسلام آبا د (نیوزڈیسک)وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہیں 15 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 تا 16 کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہیں اورپنشن بڑھانے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 برس کرنے کی بھی تجویز تیارکی جاچکی ہے جس کا اطلاق صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد معاملہ غور کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجا جائےگا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کی منظوری کی صورت میں تجویز کا اطلاق آئندہ مالی سال سے کیا جائے گا۔