کویت : رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، 41 افراد جاں بحق

کویت: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) کویت کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پیش آیا، المنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیر تھے۔

کویتی حکام نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے، یہ عمارت چھ منزلہ ہے جس میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی جبکہ بتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی زیریں منزل میں گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے جو ممکنہ طور پر آگ لگنے کا سبب ہوسکتے ہیں ۔ کویتی وزیر داخلہ نے عمارت اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔