نئی دہلی : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اس وقت وائس چیف آف آرمی سٹاف ہیں اور وہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد30 جون کو چارج سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 39 سالہ کیرئیر میں کئی اہم پوسٹس پر فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے جنہیں گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022ء کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔