لیلونگوے : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) افریقی ملک ملاوی کے صدر نے لاپتہ طیارے میں سوار نائب صدر سمیت تمام 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ڈیفنس فورس کے مطابق نائب صدر کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکر تباہ ہوا، تاہم لاپتہ ہوجانے والے طیارہ تاحال نہیں مل سکا ہے، گھنا جنگل اور دھند سرچ اور ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
نائب صدر کو لےجانے والا ایئر فورس کا طیارہ گذشتہ روز اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا، نائب صدر کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے دوسرے شہر موزوزو جا رہا تھا۔