انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ

اسلام آبا د (نیوزڈیسک)آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو 278 روپے 37 پیسے ہے۔ ڈالر کا بھاو انٹربینک تبادلہ میں اس سے قبل 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاو 17 پیسے بڑھا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 9 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 15 پیسے ہے۔