مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ سے 10 ہندو یاتری ہلاک، 33 زخمی

سرینگر: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کی ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشمیر پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ واقعہ ریاسی میں اتوار کو اس وقت پیش آیا جب نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی تیسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے سبب بس کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے، ہندو یاتری ریاسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔