اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرمملکت برائےتوانائی علی پرویز ملک نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے پالیسی میں کوئی نظرثانی نہیں کی جا رہی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی ہوئی تومشاورت سے ہو گی۔
علی پرویزملک نے بتایا کہ حکومت پاکستان متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دے رہی ہے قابل تجدید توانائی منصوبوں کا فروغ، معیشت کومشکل سے نکالنے کیلئے پُرعزم ہیں، منفی سیاست کرنےوالوں کومنہ کی کھانی پڑےگی۔ان کا کہنا تھا کہ سولرسسٹم پر ٹیکس لگانے کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی حکومت آئی ایم ایف سے شراکت داری کو آگے لے کر جارہی ہے۔