نئی دہلی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 24 قیراط سونے کی بوتل میں پانی پینے والی نیتا امبانی کا فون بھی سونے کا ہے۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق نیتا امبانی دنیا کا مہنگا ترین آئی فون استعمال کرتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کاروباری اور ایشیا کے امیرترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کی زیر ملکیت آئی فون پر 24 قیراط سونا چڑھا ہوا ہے لیکن جو چیز اسے دنیا کا سب سے مہنگا فون بناتی ہے وہ اس کے کوور میں جڑا ہیرا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ نیتا امبانی کے پاس فالکن سپرنووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے جس کی قیمت 48.5 ملین امریکی ڈالر ہے، جو پاکستانی روپے میں 13 ارب 48 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔فالکن سپرنووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ اب تک کا سب سے مہنگا آئی فون ہے جسے فالکن سپرنووا کمپنی نے تیار کیا ہے، اس پر 24 قیراط سونے اور پلاٹینم کی موٹی تہہ چڑھی ہوئی ہے، صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس کے کوور پر بڑے سائز کا گلابی ہیرا بھی جڑا ہوا ہے۔یہاں یہ واضح رہے کہ اس حوالے سے کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کیا واقعی نیتا امبانی فالکن سپرنووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ فون استعمال کرتی ہیں یا نہیں کیونکہ اس حوالے سے ریلائنس گروپس نے تصدیق نہیں کی ہے۔