ویکسین لگوانے والے ممالک کے شہری یورپ میں داخل ہوسکیں گے

لندن (حالات بیورو رپورٹ) ویکسین لگوانے والے ممالک کے شہری یورپ میں داخل ہوسکیں گے، پاکستان سمیت جن ممالک کے شہریوں کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا، وہ یورپی ممالک میں کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کے بغیر سفر کرسکیں گے، یورپی یونین فیصلے کا حتمی اعلان جلد کرے گی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی2 خوراکیں لگوانے والے ممالک کے شہری یورپ میں داخل ہوسکیں گے، پاکستان سمیت جن ممالک کے شہریوں کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا وہ کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کے بغیر یورپی ممالک میں جاسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی آرہی ہے۔
جن ممالک کے شہری کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں ان کیلئے دوسرے ممالک میں داخل ہونے کے لیے سفری پابندیاں بھی ہٹائی جارہی ہیں۔ یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سمیت ایسے تمام ممالک کے شہری جن پر کورونا وائرس کے باعث سفری پابندی عائد ہے۔

ان ممالک کے شہری اب کورونا ویکسی نیشن کے بعد یورپ میں داخل ہوسکیں گے۔ کورونا سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ان پر داخلے کیلئے کوئی شرط یا پابندی عائد نہیں ہوگی۔ بلکہ یہ لوگ کورونا ٹیسٹ اور چودہ روز قرنطینہ کی شرط کے بغیر یورپی ممالک میں آجاسکیں گے۔ ان کو بلاروک ٹوک سفر کی اجازت ہوگی۔ یورپی یونین حتمی پالیسی کا جلد اعلان کردے گی۔ یورپی یونین میں شامل ممالک اپنے اپنے ملک کیلئے کورونا شرائط اور پابندیاں نافذ کرنے کیلئے آزاد ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے یورپی یونین کے بیشتر ملکوں میں زندگی نارمل ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کورونا کیسز کی شرح میں واضح کمی کے باعث ایس اوپیز کے ساتھ تفریحی مقامات اور بعض کاروباری سیکٹرز کو بھی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں