آئندہ مالی سال پاکستان کا مقامی قرضہ 53 ہزار 878 ارب روپے ہوجائے گا، آئی ایم ایف

کراچی(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان کا مقامی قرضہ 53 ہزار878 ارب روپے ہوجائے گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ میں آئندہ مالی سال حکومت پاکستان کے قرضوں میں اضافیکاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔نئے مالی سال حکومتی قرضوں میں10ہزار 433 ارب روپیاضافیکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ حکومتی قرض آئندہ مالی سال میں بڑھ کرریکارڈ 87 ہزار 346 ارب روپیپر پہنچنیکا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال حکومت کیمقامی قرض میں7 ہزار636 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے جبکہ ایک سال میں حکومت کیغیر ملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر53 ہزار878 ارب روپے ہوجائیگا، جبکہ ایک سال میں حکومت کاغیر ملکی قرضہ بڑھ کر33 ہزار648 ارب روپے پرپہنچ جائے گا۔آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76ہزار913 ارب روپے پرپہنچنے کا امکان ہے تاہم مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ 46 ہزار 242 ارب روپے رہنیکا تخمینہ ہے جبکہ حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک 30 ہزار 671 ارب روپیرہنیکا امکان ہے۔