اسٹیل مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک

 اسٹیل مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک

کراچی میں اسٹیل مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

اسٹیل مل پل سندھ گوٹھ کے قریب شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے موقع پر پہنچ کر روکنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم موقعے پر زخمی ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت فرمان کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے ایک چھینی گئی موٹر سائیکل، اسلحہ ، 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے ہلاک ملزم کے فرار ساتھی کو گرفتار کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں