ابراہیم رئیسی شاندار سیاست دان اور روس کے سچے دوست تھے، ولادیمیر پیوٹن

تہران(این این آئی)دنیا بھر سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی ایک شاندار سیاست دان تھے، ابراہیم رئیسی روس کے سچے دوست تھے۔دوسری جانب تہران میں روسی سفارت خانے کی جانب سے بھی ایرانی صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر، ایرانی وزیرِ خارجہ روس کے سچے، قابل اعتماد دوست تھے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت پر چین کے صدر شی ژنگ پنگ نے بھی اظہارِ افسوس کیا ہے۔

موضوعات: