انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 21 پیسے کا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے50 پیسے کا ہے۔