کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا

اوٹاوا( انٹرنیشنل ڈیسک ) کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کے علاقے فورٹ میک مرے سے 6 ہزار افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ برٹش کولمبیا میں فورٹ نیلسن کے قریب لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔کینیڈا کی جنگلات کی آگ کا دھواں امریکی ریاستوں تک پھیل رہا ہے۔مونٹانا، ساتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا سمیت کچھ امریکی ریاستوں میں ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔