نواز شریف کی فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف بیان نہ دینے کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(حالات نیوز ڈیسک) نواز شریف کی امریکا اور برطانیہ میں بڑی بڑی جائیدادیں ہیں،7سو زائد افراد صرف پراپرٹی کا کرایہ وصول کرنے اور بیچنے کیلئے ملازم ہیں، نواز شریف کی فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف بیان نہ دینے کی وجہ سامنے ا? گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویڑن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کیونکہ مغربی اسٹیبلشمنٹ کی چھتر چھایا کے نیچے سزا سے بچ کر بیٹھے ہوئے ہیں، اس لیے ا±نہیں ڈر ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کے خلاف بیان دیا تو ا±نہیں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مریم اورنگ زیب حکومت پر الزام عائد کرتی ہیں کہ اِس نے کشمیر کے بعد فلسطین بھی بیچ دیا ، لیکن حقیقت میں انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں کسی پر غداری کا الزام عائد نہیں کرتا، لیکن جس دن آپ کو معلوم ہو گیا کہ نواز شریف اور اِن کے صاحبزادوں کے امریکا، لندن اور دبئی میں کتنی پراپرٹی ہے تو کوئی یہ سوال نہیں کرے گا کہ نواز شریف نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کیا۔عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے اسرائیل میں بھی کاروبار ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی زیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہ چھوڑنے والے نواز شریف ان کے بیٹی اور داماد کا فلسطین پر اسرائیل کے ظلم و ستم پر کوئی بیان سامنے نہیں ا?یا، نواز شریف کی اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں