امریکی ائیرپورٹ پرنوجوان کی پتلون سے سانپ برآمد

واشنگٹن(این این آئی)ائیر پورٹ حکام کی جانب سے مسافروں سے تلاشی کی صورت میں مختلف چیزوں برآمد ہوتیں ہیں جو کہ مسافر غیر قانونی طور پر ساتھ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔تاہم امریکی ائیور پورٹ پر ایج ایسا نرالا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میامی نے میامی انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حکام کی جانب سے معمول کے مطابق مسافروں کی تلاشی لی جا رہی تھی۔اسی دوران مسافر کی پتلون سے بیگ برآمد ہوا جس میں متعدد سانپ موجود تھے۔

امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔ادارے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میاومی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود افسران کی جانب سے چیک پوائنٹ پر مسافر کی تلاشی لی گئی تھی۔جس کی پتلون میں سے ایک بیگ برامد ہوا مسافر کو پولیس تحویل میں انٹیروگیشن روم منتقل کیا گیا جہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ بیگ میں سانپ موجود ہیں جنہیں فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کی تحویل میں دے دیا۔جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔