آئی جی پنجاب انعام غنی کا ٹریفک ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) آئی جی پنجاب انعام غنی نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر سینئر افسران نے انکا پرتپاک استقبال کیاآئی جی پنجاب نے ٹریفک ہیڈ کواٹر کی مختلف برانچوں کا معائنہ کیاسی ٹی او راولپنڈی نے آئی جی پنجاب کوغلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول،ون ونڈو لائسنسنگ سسٹم اور پولیس ویلفیئر مرکز سمیت دیگراہم برانچوں کا معائنہ کروایااور بریفنگ دی اس موقع پر آئی جی نے ٹریفک پولیس کی طرف سے قائم کردہ ریڈیو سٹیشن88.6 کی وسیع کوریج کی بدولت اسے پنجاب پولیس ریڈیو سٹیشن کے نام سے منصوب کرنے کی ہدایت کی ریڈیو اسٹیشن کا استعمال کرتے ہوئے شہری سفر کرنے سے پہلے بند راستے اور شہر میں ٹریفک فلو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بھی حاصل کر سکیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں