شہرقائد میں امن وامان کے قیام کے لیئے سندھ پولیس اور رینجرز نے لازوال قربانیاں دیں،چیئرمین آل کراچی تاجرالائنس
کراچی ( نیوز ڈیسک ) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور خاتمے کے لیئے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں قدرے کمی ضرور آئی ہے لیکن امن وامان کے قیام کے لیئے مزید سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اسٹریٹ کرائمز اس وقت شہرقائد کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے کراچی کا کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں چھینا جھپٹی اور لوٹ مار کی وارداتیں نہ ہورہی ہوں، سیکورٹی اداروں کو جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے، ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایا زمیمن موتی والا نے کہا کہ کراچی کے شہر ی جانتے ہیں کہ ماضی میں بھی سندھ پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے کراچی میں امن وامان کا قیام ممکن ہوا ، عوام کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، پولیس اور رینجرز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ، مٹھی بھر اسٹریٹ کرمنلز نے پورے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ قیام امن او ر جان ومال کے تحفظ کے لیئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپو ر تعاون کریں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی یا حرکت کا فوری طور پر رینجرز، پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کریں، شہر سے چھینا جھپٹی، رہزنی ، لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خاتمے کے لیئے حکمت عملی بنانا ہوگی ، بدقسمتی سے کراچی میں شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، قیام امن سے پائیدار ترقی ممکن ہے ،ا نہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں قیام امن کی خواہاں ہے اور اس کے لیئے وہ اقدمات بھی کررہی ہے امید ہے کہ جلد کراچی دوبارہ امن کا گہوارہ او ر روشنیوں کا شہر بنے گا ، جہاں ہر طرف سکون اور امن ہوگا، کراچی تاجر الائنس شہرقائد میں امن و امان کے قیام کے لیئے سیکورٹی ادارو ں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کاتیار ہے کراچی میں امن ہوگا تو اس کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا ۔